Jul 12, 2017 04:23 pm
views : 661
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meets UK Deputy High Commissioner
گورنر سندھ محمد زبیر کی برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی بلینڈا لوئس سے ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی
بلینڈا لوئس نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، خطہ کی جاری
صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس
موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات دہشت گردی
کے خلا ف جنگ سے نکل کر معاشی میدان میں داخل ہو رہے ہیں جو خوش آئند بات
ہے جبکہ اس ضمن میں برطانیہ کا پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون خوش آئند
ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ
کاروں کے لئے ساز گار ماحول ہے ، سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ اس کا واضح
عکاس ہے ، برطانیہ کے سرمایہ کاری بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے
ذریعہ فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔
محمد زبیر عمر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم
ہورہے ہیں ، دونوں ممالک فطری اتحادی ہیں، پاک برطانیہ دوطرفہ مستحکم
تعلقات خطہ کے مفاد میں ہیں ،اس ضمن دوطرفہ سفارت کاری اہم ثابت ہورہی ہے۔
ملاقات میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی بلینڈا لوئس،رچرڈ کراؤڈر اور
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ پاکستان میتھیو لسٹرنے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاکستان
کا اپنی معاشی ترجیحات خود طے کرنا خوش آئند بات ہے لیکن اپنے دوست ممالک
کے مفاد کو بھی مدنظر رکھنا دوطرفہ مفاد میں اہم ثابت ہوگا، انہوں نے کہا
کہ اس وقت پاکستان میں متعدد کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں جبکہ
برطانیہ کے سرمایہ کار کراچی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور
دلچسپی لے رہے ہیں۔