Jul 12, 2017 06:36 pm
views : 682
Location : National Press Club
Islamabad- PTI Leader Shafqat Mahmood Press Conference
اسلام آباد ، جے آئی ٹی میں شہبازشریف کے بیان نے توکمال ہی کردیا، شفقت محمود
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کی یاد
داشتیں کمزورہوچکی ہیں، جال اب وزیراعظم کےگردپھیل گیا ہے، انہوں نے
پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی میں
شہبازشریف کے بیان نے توکمال ہی کردیا۔
اسلام آباد نیشنل پر یس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت
محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب کر تےہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوئی
بات نہیں سنے گا ان کی حکومت کرنے کی اہلیت ختم ہوگئی ہے جب کہ ساری
اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ ساری قوم اب اکٹھی ہو رہی ہے، اب یہ سازش
پاکستان سے بڑھ کر بین الااقوامی سازش بن گئی، جے آئی ٹی نے رپورٹ میں لکھا
یہ جواب دینے سے کتراتے تھے، انہوں نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں لیکن جے
آئی ٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔