Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 12, 2017 07:10 pm views : 669

Location : Planning and Development Office

Islamabad- Federal Minister Ahsan Iqbal meets Chinese Delegation
  • Urdu

اسلام آباد، پاک چین صنعتی تعاون، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی اور مقامی صنعتوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نےچین کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی ۔
سی پیک کے تحت جاری صنعتی تعاون، گودار پراجیکٹس، پاکستان ریلوے مین لائن ون اپ گریڈیشن و دیگرمنصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے چین کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیاہے، 60رکنی چینی وفد میں نیشنل ڈیویلپمنٹ ریفارمز کمیشن، نیشنل ریلوے ایڈمنشٹریشن، سرمایہ کار، ایگزم بنک اور چائینہ ترقیاتی بنک کے سنیئر اہلکار اور نمائندگان شامل ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ صنعتی تعاون کے آغاز کیساتھ سی پیک انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پاک چین صنعتی تعاون، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی اور مقامی صنعتوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں وفد سےملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ وژن سے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے ملک قریب آئینگے، اس منصوبے کے سب سے اہم پراجیکٹ سی پیک کی بدولت پاکستان میں صنعتی تعاون کے راہ میں حائل بجلی کی کمی اور اور کمزور انفرا سٹرکچر جیسی روکاوٹیں ختم ہو رہی ہیں، ان روکاٹوں کے خاتمے کیساتھ سی پیک صنعتی تعاون کے انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین صنعتی تعاون، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی اور مقامی صنعتوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، صنعتی تعاون سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مہارت اور تجربہ ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور منصوبے کی تیز ترین تکمیل تعاون کی درخشندہ مثال اور نیا ریکارڈ ہے، جسے دنیا انتہائی حیرانگی سے دیکھ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں جاری منصوبوں میں گوادر کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادرایسٹ بے ایکسپریس وے اور نیو گوادر ائر پورٹ سی پیک کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،گوادر ہسپتال، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور آبنوشی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔،
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کے لئے گوادر ماسٹر پلان جلد مکمل کیا جائے اورگوادر یونیورسٹی کے چین کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی سے الحاق کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی زیر نگرانی 50، 50 پاکستانی اور چینی جامعات کے الحاق کو سی پیک فریم ورک میں شامل کرنے پر کام جاری ہے، مختلف شعبوں میں چینی تجربات، مہارت اور علم سے استفادے کیلئے اقدامات پاکستان کے تعلیمی نظام اور نصاب کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved