Jul 12, 2017 07:40 pm
views : 737
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 328 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 328پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 328پوائنٹس
کی کمی کے بعد43792 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 141کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،192کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔