Jul 12, 2017 08:27 pm
views : 668
Location : Begum Shahabuddin School
Peshawar- Provincial Minister for Education Atif Khan Media Talk
پشاور، صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے بھی وزیر اعظم سے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے بھی وزیر اعظم سے استعفٰی کا مطالبہ کر
دیا۔وزیر تعلیم عاطف خان نے بیگم شہاب الدین اسکول کی سنگ بنیاد رکھ دی۔
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،
وزیر اعظم خود اڈیالہ جیل چلے جائیں تو بہتر ہوگا۔پانامہ کیس میں شریف
فیملی پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہایہ ملک مزید کرپشن متحمل نہیں ہوسکتا،ملک کا مستقبل روشن ہے پہلی
بار وزیر اعظم اور اسکے فیملی کا احتساب ہوا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہاجب ہماری حکومت آئی تو 60 فیصد اسکول
بنیادی سہولیات سے محروم تھے، ہماری حکومت نے تعلیم کو ترجیح دی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہاتعلیمی بجٹ کا ستر فیصد لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ
ہوگا،پشاور:میٹرک کے رزلٹ پر تنقید کرنے والے تعلیمی ایمرجنسی کامطلب نہیں
سمجھتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے مزید کہا نقل پر پابندی کے باعث سرکاری ا
سکولوں میں بچے فیل ہوئے، صوبے کے چارسو اسکولوں کو معیاری بنایا جائے
گا،دوسو اسکول صوبائی حکومت جبکہ دو سو بین الاقوامی فنڈنگ سے بنائے جائیں
گے۔