Jul 13, 2017 01:23 pm
views : 576
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 87 points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،87پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس87پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 43879پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔