راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی،فوج ہائی الرٹ
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارشوں کے بعد نالہ لئی میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔
فلڈ کنٹرول سنٹر راولپنڈی کے مطابق کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقام پر نالہ
لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلندیوں کی چھو رہی ہے جس کے باعث کئی نشیبی
علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راول پنڈی میں اب تک اٹھاون ملی میٹر بارش ریکارڈ
کی جاچکی ہے، جبکہ دوپہر تک اسلام آباد میں سید پور کے مقام پر 33 ملی
میٹر، سیکٹر ایچ 8 میں 44، گولڑہ میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
نالہ لئی میں طغیانی کے سبب فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کسی بھی ہنگامی
صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھاری مشینری کے ساتھ فوجی جوان نالہ لئی پہنچ
چکے ہیں۔
اس سلسلے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نالہ لئی کا دورہ کیا
،ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ
صورتحال قدرے بہتر ہے،جبکہ فوج اور متعلقہ محکموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا
گیا ہے۔