پشاورخیبر پختونخواہ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفیٰ کی قرارداد جمع
تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف سے استفعی مانگنے کے لیے قرارداد اسمبلی
سیکریٹریٹ میں جمع کروادی تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی
اور چار خواتین ایم پی ایز کی جانب سے قراداد پیش کی گئی ۔
قرار داد میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جے ٹی آئی کی رپورٹ وزیر اعظم کے
خلاف آچکی ہے اور وہ حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں لہذا یہ
اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہو جائے ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی
اسمبلی شوکت یوسف زئی نے کہاساٹھ دنوں میں بھی شریف خاندان منی ٹریل فراہم
نہیں کیجبکہ قطری خط بھی مسترد ہو چکا ہے۔
رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اقتدار چھوڑنا ہی کافی نہیں بلکہ
قوم کا لوٹا گیا پیسہ بھی واپس لایا جائےاور پانامہ پیپرز میں موجود دیگر
کرپٹ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔