Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 13, 2017 04:18 pm views : 674

Location : Civil Hospital

Quetta- SP Quaidabad among four policemen shot dead (UPDATE)
  • Urdu

کوئٹہ ،کلی دیبہ کے قر یب فائرنگ سے ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ کے قر یب ایس پی کے قافلے پر فائرنگ سے ایس پی قائد آباد سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس پی قائد آباد مبارک شاہ جمعرات کو صبح 11 بجے کے قریب گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تھے کہ اس دوران کلی دیبہ کے علاقے میں پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایس پی قائد آباد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ مبارک شاہ اور ان کی سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ایس پی اور 3 پولیس اہلکار جانبر نہ ہوسکے جب کہ ایس پی کے گن مین کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے ہیں جہاں سے 9 ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بھی ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جس علاقے میں ایس پی کونشانہ بنایا گیا وہ کوئٹہ کا نواحی علاقوں میں شمار ہوتا ہے جو گنجان آباد اور کاروباری علاقہ ہے جہاں سے موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔
ایک ہفتے کے دوران بلوچستان میں پولیس افسران پر حملے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
 جولائی  میں بلوچستان کے شہر چمن میں ڈی پی او چمن ایس ایس پی ساجد خان مہمند کو نشانہ بنایا گیا اور بوغرا روڈ پر ہونے والے خودکش حملے میں ایس ایس پی ساجد خان محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved