Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 13, 2017 05:25 pm views : 635

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے ،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے جو بھی الزامات ہیں ان کا جواب دیں گے، ہم نے 1970 سے لے کر اب تک کا تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا ہے اور ان کی منی ٹریل بھی آگئی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے عمران خان پر جو مقدمہ دائر کیا گیا وہ بنی گالا زمین کی ٹرانزیکشنز سے متعلق تھا لیکن حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو تو کیس کا علم ہی نہیں، عمران خان کے خلاف اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کررکھا ہے اور اکرم شیخ نے بھی وہی کاغذات سپریم کورٹ میں لاکر کیس دائر کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر فراڈ، کرپشن اور قطریوں کے پیسے نہ ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، بنی گالا کے حوالے سے بھی جمائما خان کی منی ٹریل آگئی، اب کہا جارہا ہے کہ لندن میں عمران خان نے فلیٹ کیسے خریدا؟ ہم نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے اب اگر آپ کو بچپن کی عیدی کا ریکارڈ چاہیے تو وہ بھی جمع کرادیں گے۔ میری سیاسی نصیحت ہے کہ کیس لمبا کرلیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے اورعمران خان کی نااہلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہر سیاست دان کا فرض ہے کہ وہ اپنا دامن صاف رکھے، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ضروری ہے کہ ہم پر کرپشن کے داغ نہ ہوں 20کروڑ لوگوں کی قیادت کرتے ہیں تو دامن صاف ہونا چاہیے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved