Jul 13, 2017 05:47 pm
views : 619
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Cabinet meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی
کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ
پاناما اسکینڈل پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پرباضابطہ حکومتی پالیسی طے
کی گئی اورآئینی وقانونی آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے اوگرامیں ممبرگیس کی تعیناتی کیلئے شرائط و ضوابط کی منظوری سمیت
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے ایم ڈی کے تقرر کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس میں نئےاسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویزکرنے کے لیے حاصل بزنجو،
مریم اورنگزیب ، عرفان صدیقی اور بیرسٹر ظفر اللہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے
کی بھی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1937 سے ہمارا
آبائی کاروبار ہے، ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا
بہت کچھ ہے، ان کے اورشہباز شریف کے کسی بھی دور کی کرپشن کا کوئی ثبوت ہے
تو اسے سامنے لایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ضمیر اور دامن صاف ہے، ملک میں اربوں کے منصوبے
لگ رہے ہیں لیکن کوئی بد عنوانی ثابت نہ ہوئی، جے آئی ٹی رپورٹ ذاتی
کاروبارکے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے، رپورٹ میں
استعمال کی گئی زبان سے بدنیتی عیاں ہوتی ہے، ہم نے استعفے کا مطالبہ کرنے
والوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے، انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور
وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے وزیراعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ڈیسک بجا کر فیصلے کی بھرپور توثیق وتائید کی۔