Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 13, 2017 06:37 pm views : 612

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، خطے میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ایک خواب رہے گا،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جب کہ خطے میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ایک خواب رہے گا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تسلسل کے ساتھ جاری ہے، کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ، رواں ہفتے بھی بھارتی فوج کے مظالم میں 6 بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جب کہ احتجاج کرنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک قیام امن خواب رہے گا، بین الاقوامی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں موجود کشمیری 1931 میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منارہے ہیں اور ہم بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے رواں برس اب تک ایل او سی پر 542 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے اب تک 18 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی ہائی اور ڈپٹی کمشنر کو متعدد بار طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں کی دہشت گردی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوئے اور آج 10 برس گزر جانے کے باوجود اس سانحے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جب کہ خود دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، بھارت نے ماضی میں متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات خود کرائے اور الزامات پاکستان پر لگا دیئے گئے۔
کرنل(ر) حبیب ظاہر کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور نیپالی حکومت نے بھی مطلع کیا ہے کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved