Jul 13, 2017 10:17 pm
views : 560
Location : Different Places
Karachi- VOXPOP About Youm e Shohda-e-Kashmir
کراچی،یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے صحافیوں کی آرا
آج دنیا بھر میں موجود کشمیری 1931 میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منارہے ہیں۔
دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر
اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہداء کا
مشن جاری رہے گااس موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
کراچی کے صحافیوں نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان
وانی کی شہادت کے بعد سے تحریک آزادی کشمیر نے مزید زور پکڑا ہے،اور اب یہ
تحریک کشمیر کی آزادی کے بعد ہی ختم ہوگی۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اخباری
نمائندے مہتاب علی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کو نو دہائیاں
ہونے کو ہیں،اب یہ تحریک کشمیر کی آزادی پرہی ختم ہوگی۔
ایک اور صحافی نے کہا پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک کو بھی کشمیر کی آواز بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
سینیئر صحافی مختار احمد نے کہا کہ اس دن کو نہ صرف کشیر بلکہ ملک بھرمیں
بنایا جانا چاہیے،ہماری حکومت کی توجہ پانامہ لیکس کی طرف ہے،حکومت کو
چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔