Jul 14, 2017 01:19 pm
views : 661
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 56 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،56پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس56پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 43839پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر228کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،100کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔