لاہور،وزیراعلیٰ شہباز شریف کی رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق سے اہم ملاقات
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراورملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہء
خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنا پارٹی نے چار
برس کے دوران ترقی و خوشحالی کا تیز رفتار سفر روکنے کیلئے سازشیں کیں،
احتجاجی اور افراتفری کی منفی سیاست کرنے والے دراصل ملکی ترقی سے خائف
ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی
خوشحالی کے پروگراموں پر منفی سیاست کرنے والے ملک سے دشمنی کررہے ہیں،
پاکستان کی بدلتی ہوئی قسمت کے نام پر افراتفری پیدا کرنا قومی مفادات کے
خلاف ہے۔
شہبازشریف نے مزیدکہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش
کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر
خواہ نہیں۔