کراچی، سہانے موسم کے مزے لوٹنے کیلئے عوام کا رخ ساحل سمندرکی جانب
سہانے موسم کے مزے لوٹنے کیلئے عوام کا رخ ساحل سمندرکی جانب ہے۔
لوگ بڑی تعداد میں ساحل سمندر پر ٹھنڈی ہواؤں اور لہروں کے مزے لے رہے ہیں۔
کوئی اپنے منچلے دوستوں کے ہمرا ہے تو کوئی فیملی کو انجوائے کروانے آیا
ہے۔ موسم کا مزہ لوٹنے کیلئے ساحل سمندر بہترین جگہ ہے جہاں انسان اپنا ہر
غم بھلا کر قدرت کے حسین مناظر میں کہیں گم ہو جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کیا گیاہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ(میرپورخاص،
حیدرآباد،کراچی ڈویژن) میں اکثر مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے،تاہم
ڈی جی خان،ژوب، قلات،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں پر
تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔