Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 14, 2017 04:40 pm views : 669

Location : Ormara

Ormara- Ground breaking ceremony of 21st Air Defence Battalion Building
  • Urdu

اورماڑہ، پاک بحریہ کی اکیسویں ائیر ڈیفنس بٹالین کی عمارت کے تعمیراتی کام کی افتتاحی تقریب

پاک بحریہ کی ا کیسویں ائیر ڈیفنس بٹالین یونٹ کے تعمیراتی کام کی افتتاحی تقریب آج اورماڑہ میں منعقد ہوئی جو کہ مذکورہ یونٹ کے لیے ایک مستقل اور مخصوص عمارت کی تعمیر کا آغاز ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اکیسویں ائیر ڈیفنس بٹالین کا قیام 2005ء میں عمل میں آیاجس کا مقصد پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور مخصوص قومی عمارات و تنصیبات کو سطح زمین سے فضائی دفاع مہیا کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بٹالین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ائیر ڈیفنس گنز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور ائیر ڈیفنس ریڈارز سے لیس کیا گیا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء4 اللہ نے ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جو انتہائی اہم نوعیت کے اس منصوبے سے منسلک ہیں۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں فضائی دفاع نیول ہیڈکوارٹرز کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور کوسٹل کمانڈ کے اس اہم جزو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ ملکی دفاع کومزید موثر بنایا جاسکے۔
انہوں نے اکیسویں ائیر ڈیفنس بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز پر یونٹ کے افسران اور جوانوں کو مبار ک باد پیش کی اور منصوبے کی تکمیل پر بھر پور توجہ دینے اور مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے اس اہم منصوبے کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں ائیر ڈیفنس بٹالین کے لیے مخصوص عمارت کی تعمیر سے مادر وطن کو درپیش ممکنہ فضائی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نمایاں مقامی سول شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved