Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 14, 2017 06:41 pm views : 703

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Nawaz to chair PML-N's parliamentary party meeting
  • Urdu

اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حربے استعمال کرکے پاکستان کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا، انشااللہ عوام کے لیے آخری حد تک لڑوں گا اور استعفیٰ نہیں دوں گا۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد قانونی اور سیاسی دونوں محاذوں پر بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور وزیراعظم نواز شریف استعفا نہیں دیں گے۔
اجلاس کے دوران نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف صادق اور امین ہیں، لاکھوں حامیوں اور کروڑوں ووٹرز کے ہمراہ نوازشریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔پارٹی رہنماؤں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے جسے 2 ماہ نہیں بلکہ کافی عرصے پہلے تیار کیا گیا جب کہ یہ رپورٹ تضادات کا مجموعہ ہے لہٰذا جھوٹا پروپیگنڈہ اور سازشیں ناکام ہوں گی۔
پارلیمانی پارٹی نے متفقہ اعلان کیا کہ ملکی ترقی کے دشمن متحرک ہیں تاہم مخالفین کے خلاف ڈٹے رہیں گے اور اکثریت کے خلاف اقلیت کی سازش ناکام ہوگی جب کہ سازش میں بیرونی ہدایت کار اور اندرونی اداکار ملوث ہیں۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حربے استعمال کر کے پاکستان کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، عوام کے لیے آخری حد تک لڑوں گا اور استعفا نہیں دوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب سے آئے ہیں تب سے ہمارے اور اس ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، بلا جواز دھرنا مہم شروع کی گئی، اب تیسرے دھرنے کی تیاری اور مینڈیٹ پر تیسرا وار ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا یقین ہے کہ سپریم کورٹ ہماری بات سنے گی، استعفے کا سوچ بھی نہیں سکتا جب کہ استعفا وہ لوگ مانگ رہے ہیں جو ہمارے بدترین مخالف ہیں اور اگر ان کے تمام ووٹ اکٹھے کیے جائیں تب بھی ہمارا مینڈیٹ ان سے زیادہ ہے۔
وزیراعظم کا شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موٹروے اور توانائی کے منصوبوں میں کوئی ایک پیسے کی خوردبرد کی ہو تو بتاؤ جب کہ گزشتہ 4 سال میں کراچی، پنجاب اور دیگر علاقوں میں اربوں روپے کے پاور پلانٹس لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے گزشتہ ادوار میں بھی کک بیکس اور بدعنوانی کا ایک الزام ثابت کر کے دکھائیں اور اگر کوئی ثبوت نہیں تو الزام ہی لگادیئے جاتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved