Jul 14, 2017 07:21 pm
views : 687
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Leader Syed Khursheed Shah Media Talk
اسلام آباد، سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت ہونے والے
اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ
بھی کرے ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی اورقوم
سے خطاب میں کہا تھا الزام لگا تووہ مستعفی ہوجائیں گے اور جب سپریم کورٹ
کا فیصلہ آیا تو وفاقی وزرا کی جانب سے مٹھائیاں بانٹی گئیں اور پھر عدالت
کے حکم پر ہی بننے والی جے آئی ٹی نے جب کام شروع کیا تو اس پر وزرا ے سوال
اٹھانا شروع کردئے اور جے آئی ٹی پر پر تابڑ توڑ حملے شروع ہوگئے اور جے
آئی ٹی کومتنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جس طریقے سے تفصیلی تحقیقات کی وہ
سب کے سامنے ہے جے آئی ٹی نے ثبوتوں کے ساتھ ساری چیزیں پیش کی ہیں اب
حکومت سمیت بھارت بھی پریشانی کےعالم میں ہے لیکن ہمیں امید ہے سپریم کورٹ
جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ جمہوری نظام
چلتا رہنا چاہیے اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہیےاورخواہش ہے کہ اسمبلیاں اپنی
آئینی مدت پوری کریں لیکن قوم نوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہی ہے کیوں کہ جے
آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آیا کہ کرپشن ہوئی اور وزیراعظم نے وعدہ خلافی کی
اور مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا۔