Jul 14, 2017 07:33 pm
views : 720
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 553 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 553پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس553پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 44337 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 86 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔