ڈیرہ غازی خان، پنجاب رینجرز کا انٹیلی جینس ایجنسیز کے ہمراہ آپریشن ، سہولت کار کے دو گروپ گرفتار
پنجاب رینجرز نے پولیس اور انٹیلی جینس ایجنسیز کے ہمراہ آپریشن کے دوران
دہشت گردوں کے سہولت کار دو گروپ گرفتار کئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل
ہیں ۔
آئی ای ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے پولیس اور انٹیلی جینس ایجنسیز
کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سہولت کار دو
گروپوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار،اسلحہ اور
سرکاری وردیاں برآمد کرلی ہیں۔
ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ
اسلحہ اور ہتھیار پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کیلئے
بھیجوایا جا رہا تھا۔