Jul 14, 2017 08:21 pm
views : 721
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Leaders Media Talk
اسلام آباد ، کرپشن کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ قبول کریں گے، سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے الٹراساؤنڈ کیا ہے
جو مثبت آیا اب اب نسخہ سپریم کورٹ نے لکھنا ہے مریض کواستعفا دے دینا
چاہیے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ قبول کریں گے ہم
صرف احتساب چاہتے ہیں اور سب کا احتساب چاہتے ہیں لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ
احتساب کے ساتھ ساتھ جمہوریت بھی چلتی رہے
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم جیسے اہم
ترین عہدے پر فائز فرد کو اخلاقیات کے بھی اعلیٰ منصب پر ہونا چاہیئے،
اپوزیشن کی اکثریت متفق ہے نواز شریف استعفی دیں، جو باقی ہیں وہ بھی سپریم
کورٹ کے فیصلے کی حجت پوری کرنا چاہتے ہیں احتساب کا موثر نظام ہونا
چاہیئے، اس پر سب کو غور و فکر کرنی چاہیئے۔