کراچی ، وزیراعظم کو استعفا نہ دینے کے موقف پر ڈٹ جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
امیر جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم
نواز شریف کے حزب اختلاف کے منصب سے استعفے کے مطالبے کے خلاف ڈٹ جانا
چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم روشن پاکستان کے
ساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ پاناما کیس نہیں ملک کو غیرمستحکم کرنے کا ہے۔اداروں
کے درمیان تصادم کا تاثر دیا جارہا ہے اور انہیں متنازع بنایا جارہا ہے
جبکہہمارا ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہر ادارے کو ایک صفحے پر ہونا
چاہیے۔
امیر جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک
ایک گیم چینجر ہے جبکہ بھارت اور امریکا اس کو رکوانا چاہتے ہیں، دھرنوں کا
راستہ روک کر ہم نے سی پیک کا راستہ کھولا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے کیس کیوں نہیں اٹھائے جارہے؟
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ وزیراعظم نواز شریف کے پہلو
میں بیٹھ کر جمہوریت کو بچاتے رہے ہیں تاہم وہ جس سےجمہوریت کو بچاتے رہے
آج خود ان کے پہلو میں بیٹھے ہیں۔