لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ
ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لی چیو ڈونگ کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد
نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت ،انڈسٹریل پارکس اور دیگر
شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
این ڈی آر سی کے ڈائریکٹرجنرل کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں پر غیر معمولی
رفتار سے کام پر وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی تعریف بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان اور چین کی قیادت نے نئی
تاریخ رقم کی ہے۔سی پیک کے تحت منصوبوں پر جس رفتار سے کام کیا جا رہاہے
پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔محنت ،دیانت او رشفافیت کے تحت
سی پیک کے پہلے میگا پراجیکٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ کو 22ماہ کی ریکارڈ
مدت میں مکمل کیا گیاہے۔
چین کے قونصل جنرل لانگ بن ڈنگ، چین کے مختلف محکموں کے اعلی حکام ،صوبائی
وزراء شیخ علاؤالدین، ملک ندیم کامران، چیف سیکرٹری، سی پیک کے بارے میں
خصوصی ایلچی ظفر الدین محمود،خواجہ احمد حسان ،قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس
اور ا علی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔