Jul 15, 2017 04:11 pm
views : 861
Location : Different Places
Quetta- Polling underway for Balochistan NA-260 By-election
کوئٹہ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے
شروع ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ پولنگ وقفے کے بغیر شام پانچ بجے
تک جاری رہے گی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقوں کے علاوہ نوشکی اور چاغی کےاضلاع پر مشتمل حلقہ این
اے 260 میں ضمنی انتخاب کیلیے 407 پولنگ اسٹیشنوں میں 993پولنگ بوتھ قائم
کیے گئے ہیں،این اے260 میں 320پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور50 کوحساس
قراردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے سکیورٹی
سمیت بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں،صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ
اور چاغی کے اسکول اور کالج آج بندرہیں گے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپی کمشنر
نوشکی نے کہا کہ ہماری حدود میں 81پولنگ اسٹیشن آتے ہیں ،جن کا از خود دورہ
بھی کیا ہے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے،اس موقع پر
پولیس ،ایف سی اور لیویز کی جانب سے سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے
ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 260 کی نشست پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد الرحیم خان مندوخیل کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔