لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا عوامی خدمت کی سیاست کے
مقابلے میں منفی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں۔ افراتفری، انتشار اور الزام
تراشی کی سیاست ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے زہر قاتل ہے۔مسترد شدہ عناصر
اپنی شکست کا بدلہ عوام کی ترقی کا سفر روک کر لینا چاہتے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہااپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک کو عدم
استحکام سے دوچار کرنے کے خواہشمند ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے۔عوام
کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔عوام خدمت کرنے والوں اور خدمت کے سفر کو
روکنے والوں کو جان گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاچور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے
اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔اقتدار عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے
جو عوامی خدمت سے ہی ملتا ہے۔قوم ملک پر 20 سال سے چھائے اندھیرے دور کرنے
کے حوالے سے نوازشریف کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاترقی کا راستہ روکنے والوں کے
منفی طرز عمل اور منفی کردار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ملک کی ترقی کی
قیمت پر ہر روز نیا تماشہ لگانے والے اپنا طرز عمل بدلیں۔