لاہور،ذہنی معزور شخص کا بجلی کےکھمبے پر چڑھ کر احتجاج
لاہور میں گھریلو حالات سے تنگ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، ریسکیو اہلکار طویل جدوجہد کے بعد نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔
جھنگ کا رہائشی اپنے گھر اور ملکی حالات سے تنک آکر بجلی کے پول پر چڑھ
گیا، اپنے آپ کو رکشہ ڈرائیور بتانے والا شخص کہتا ہے وہ نظام بدلنا چاہتا
تھا جبھی پول سے بیٹھ کر اپنے مطالبات کی پرچیاں لکھ لکھ کر نیچے پھینکتا
رہا۔
پولیس کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور
نہ ہی وہ رکشہ ڈرائیور ہے اور نہ ہی اس کا چالان ہوا ہے، ناراض شخص کے پول
پر چڑھنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح شہر میں پھیلی تو عوام کی بڑی تعداد نے
تماشا لگالیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے شخص کو سمجھا بجھا کر اسنارکل کے
ذریعے نیچے اتارلیا، نیچے اتارنے کے بعد پولیس نے احتجاج کرنے والے شخص کو
حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔