کراچی ، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
ابر رحمت برستے ہی شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، جبکہ محکمہ
موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کاسلسلہ آئندہ دوسے تین روز تک جاری
رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں
دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں
موجود سسٹم کا حجم کم ہے، پیر کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگر شہر قائد کا
مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔شہر میں آج گرج چمک کے
ساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں بارشوں کی شدت زیادہ نہیں ہوگی،کراچی اور
سندھ کی ساحلی پٹی پر بھی بارش کا امکان ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری جانان خان نے کہا کہ بارش کے موسم کے بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں