خانقاہ ڈوگراں، شہر کی اہم سڑک پھوٹ کا شکار
لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی دعویدار حکومت کی نظر شاید خانقاہ
ڈوگراں سے گاؤں میاں علی ڈوگراں جانے والی مصروف گزرگاہ پر نہیں پڑی،عرصہ
دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک تھوڑی سی بارش کی صورت میں ندی نالوں کا منظر
پیش کرنے لگتی ہے جبکہ بچوں ،بوڑھوں،خواتین اور نمازیوں کا گزرنا انتہائی
دشوار ہو چکا ہے۔
گندے پانی کی بد بو اور مچھروں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے جس
سے شہری ملیریا اور ڈینگی جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، دوسری طرف
نکاسی کے لئے بنایا گیا نالہ بھی ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سڑک سے
کئی فٹ اونچا تعمیر کر دیا گیا ہے ،جس سے نکاسی آب ناصرف مشکل بلکہ ناممکن
ہو گیا ہے ۔
عوام نے شکوہ کیا ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے ووٹ لیتے وقت اس اہم گزر گاہ
کی تعمیرکا وعدہ کرتے ہیں مگر جیتنے کے بعد اسکی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے
اور یہ سڑک سالہاسال سے ایسے ہی پڑی ہوئی ہے، شہریوں نے ارباب اختیار سے
سڑک کی تعمیر نو کامطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عاہ کے نمائندوں سے گفتگوایک شہری نے کہا کہ پانی کی وجہ سے لوگ مخیلف بیمیاریوں میں مبتلا ہو رہے ہی۔
ایک اور شہری نے کہا کہ اب تو حکومت کے پانچ سال بھی مکمل ہونے والے ہیں۔