کراچی،ہمارا مرناجینا کشمیریوں کے ساتھ ہے،بھارت کو کشمیر سے جانا ہوگا، اہلیان کراچی
اہلیان کراچی کا کہنا ہے کہ ہمارا مرنا جینا کشمیر یوں کے ساتھ ہے،کشمیر
میں جاری بھارتی مظالم کا سلسلہ اب ختم ہونے کو ہے ،برہان وانی کی شہادت سے
پروان چڑھنے والی تحریک کشمیر کی آزادی پر ہی اختتام پذیر ہوگی،شہریوں کا
کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستانی عوام اور حکومت سے محبت کرتے ہیں جبکہ
پاکستانی عوام بھی آزادیء کشمیر کی تحریک میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں
گے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائدے سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر سے تعلق
رکھنے والے نوجوان منیر احمد نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی المیہ بن
چکا ہے کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا جزبہ خود ارادیت کم
ہونے کی بجائے مزید پروان چڑھ رہا ہے تاہم ہمارے حکمرانوں کو بھی اس سلسلے
میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایک شہری محمد حسین نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہو
جائیگاکیونکہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادیء کشمیر میں نئی روح پھنک
دی ہے۔
آصف حسن کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں،شہادتیں جتنی
بڑھیں گی تحریک آزادی اتنی ہی پروان چڑھے گی انڈیا کو کشمیر کو آزادی دینی
پڑے گی۔
ایک نوجوان عاشق علی نے کہاہم کشمیر کے ساتھ ہیں کشمیریوں کے لئے ہماری جان حاضر ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔