لاہور،مسلم لیگ ق کو چھوڑنے والے واپس آجائیں ہمارے دروازے کھلےہیں،چوہدری شجاعت حسین
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی
سوچ رکھنے والوں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرینگے ،لیگیوں کو اصل مسلم لیگ
میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں ان کا کہنا تھا حکمرانوں نے عوام کی بہتری
کیلئے کیا گیا ہے کچھ تو بتا دیں،امید ہے پاناما کا فیصلہ ملک و قوم کے
مفاد میں آئے گااور پارٹی کو منظم کرنے کیلئے سندھ بلوچستان فاٹا کا دورہ
کریں گے۔
اس موقع پرسابق وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری
پرویز الٰہینے کہاکہ پاناما لیکس پر ہمارا موقف پہلے دن سے واضح ہے
حکمرانوں نے پاناما لیکس پر ن لیگ نے بدنیتی کا مظاہرہ کیاجے آئی ٹی رپورٹ
میں حکمرانوں کی کرپشن ثابت ہو گئی ان کا کہنا تھا نواز شریف کے جانے سے
جمہوریت محفوظ ہو گی حکمران جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے
کہاپاناما ایشو پر تمام جماعتیں اکٹھی ہیں نوازشریف چاہیں تو جمہوریت اور
نظام بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا حکمران اداروں کو تنقید کانشانہ بنا رہے
ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اگر نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز
شریف اور اس کے چند ساتھی ہوں گے145 (ن) لیگ جب پکڑی جاتی ہے جمہوریت کی آڑ
میں چھپ جاتی ہے145 (ن) لیگ نے دس دس سال میں ڈرامے بازی کے علاوہ پنجاب
میں کیا کیا حکومت نے غریب عوام کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا 145
(ن) لیگ میں جانے والے واپس آجائیں ہمارے دروازے کھلے ہیں145 کلبھوشن کے
معاملے پر نواز شریف کچھ نہیں بولے۔