Jul 17, 2017 01:07 pm
views : 724
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 162 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،162پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس162پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 44499پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔