پشاور،حیات آباد کے علاقے میں دھماکہ ،ایف سی کے میجر جمال شہید،4 اہلکارزخمی
پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں ا
ایف سی کےمیجر جمال شیراں شہید ہوگئے ہیں،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور
دور تک اس کی آواز سنی گئی،ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار شہید
اور4زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب
ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں میجر جمال شیراں اور گن
مین ظاہر شاہ شہید جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4اہلکارزخمی ہوگئے، واقعہ
کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً سی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا جہاں
انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک حملہ
آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی
فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں اور علاقے کو
گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔