Jul 17, 2017 02:25 pm
views : 651
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Babar Awan Media Talk
اسلام آباد ، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف ملک میں فساد اور انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے بوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے
سے متعلق قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے، میری مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری
شجاعت سے بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے
پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت پر بوجھ اور ملکی
سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، وہ عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی اور
تنہائی کا مؤجب بن رہے ہیں، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا
منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مزید کہا پاناما کیس میں جے
آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف ملک میں فساد اور انارکی کا ماحول پیدا کرنا
چاہتے ہیں لیکن ہم کسی کو سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرنے دیں گے اور نا ہی
پاناما فیصلے سے کسی کو فرار ہونے دیا جائے گا۔