پشاور ، ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے میں میجر سمیت 2 اہلکار شہید
حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے
نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ
متعدادافراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی
گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2
اہلکار شہید جب کہ متعداد افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے زخمی
اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 2
اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی جن میں ایک میجر جمال شیران اور ایک سپاہی
شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کہ گشت پر تھی کہ اسی دوران
موٹر سائکل سوار بمبار نے خود کو گاڑی سے ٹکرادیا، پولیس حکام کےمطابق
خودکش حملہ آور کے جسم کےاعضا مل گئےہیں۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے
میں لے لیا جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے تحقیقات شروع کردی گئی
ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملہ آور نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور
موٹرسائیکل میں بھی دھماکا خیز مواد نصب تھا جب کہ دھماکے میں 10 سے 12 کلو
مواد استعمال کیا گیا۔