راول پنڈی،راجگال وادی میں آپریشن خیبر فور کا آغاز کر دیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ راجگال اور شوال میں
آج صبح آپریشن خیبرفورکا آغازکردیاہے،یہ آپریشن ردالفسادکاحصہ ہے،راجگال
میں آپریشن کامقصد داعش کوختم کرناہے۔
جی ایچ کیو میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی گی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ
پاکستان آرمی نے ملٹری کمپئین 2009 میں شروع کی پہلے باجوڑ پھر سوات اور
مہمند ایجنسی کو کلیئر کیا گیا اور اب وادی ٔ راجگال میں آج سے آپریشن کا
آغاز کردیا ہے۔
میجر جنرل ؤصف غفور نے کہا کہ خیبر فورآپریشن ردالفسادکاحصہ ہے،راجگال
کاعلاقہ فاٹاکاسب سے مشکل علاقہ ہے،راجگال آپریشن زمینی حقائق کے اعتبارسے
مشکل ہوگا،راجگال میں 8درے ہیں،پاکستان ایئرفورس بھی آپریشن میں مددکرے
گی،خیبرایجنسی کے دوسری جانب افغانستان میں داعش کی سرگرمی بڑھتی جارہی
ہے،راجگال میں آپریشن کامقصد داعش کوختم کرناہے،پارا چنار دھماکے میں داعش
کے شواہد ملے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ اس آپریشن کے ذریعے سرحدی حدود میں
موجود دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا جبکہ آپریشن کے لئے
ائیر فورس سے بھی مدد لی جائے گی۔