راولپنڈی ،میں بھارت نے 580 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں
اب تک 46 میجر آپریشن کیے گئے145 بلوچستان میں 13 آپریشن کئےجب کہ 802خفیہ
اطلاع پرکئےگئےپنجاب میں 6میجر آپریشن ،7ہزار سے زائد خفیہ آپریشن کئےگئے
جن کےدوران 22دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔خیبر پختونخواہ میں 27میجر آپریشن اور
817خفیہ آپریشن کئے گئے۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے متعلق بات کرتے
ہوئے ترجمان نے کہا کہ 2017 میں بھارت نے 580 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف
ورزی کی۔ کشمیر میں تحریک آزادی کی نئی لہر کے باعث بھارت ایسی کارروائیاں
کر رہا ہے۔
جی ایچ کیو میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ
افغانستان میں افغان فورسز اور حکام کا کنٹرول کم ہو رہا ہے، افغانستان میں
صورت حال کی بہتری کے لئے حکومت کو اپنا کنٹرول قائم کرنا ہو گا،
افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔