راول پنڈی،کلبھوشن یادیو کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہا کلبھوشن یادیو نے40دن میں ملٹری ایپلٹ
کورٹ میں اپیل کی جومستردہوگئی،کلبھوشن یادیو کی اپیل آرمی چیف کے پاس
ہے،ہمیں کوئی بھی کام کرنا ہے اس سےپہلے ملک کا مفاد دیکھیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 15
سال سے پاکستان آرمی، سیکورٹی فورسز اور عوام ایک جنگ میں مصروف ہیں، لہذا
یہ کہنا کہ پاکستان آرمی کسی سازش کا حصہ ہے اس سوال کا جواب دینا بھی
مناسب نہ ہوگا۔
ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس
نے اپنی کتاب کنٹریکٹر کی حیثیت سے لکھی ہے ریمنڈ ڈیوس کے کیس کو صرف آئی
ایس آئی نہیں دیکھ رہی تھی بلکہ کئی سیاسی عوامل بھی اس میں شامل تھے145
سیاسی باتیں صرف سیاسی دائرہ اختیار میں ہوتی ہیں۔
داعش کا پاکستان میں کوئی موجودگی نہیں ہے،تاہم افغانستان مین ادعش کے ٹھکانے موجود ہیں۔