Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 17, 2017 07:23 pm views : 676

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudrhy Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، اب نواز شریف خود تو استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ ان سے استعفیٰ لیا جائے گا ،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اب نواز شریف خود تو استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ ان سے استعفیٰ لیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ آج درخواست گزاروں کے دلائل مکمل ہوں گے اور کل نواز شریف اور ان کے بچوں کے وکیل دلائل دیں گے، جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی جس پر پہلے سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز پہنچے تھے۔
فواد چودہری نے کہا کہ جعل سازی کے جرم میں شریف خاندان کو قید کی سزا کا سامنا ہے اور پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے نواز شریف کو طلب کرکے جرح کی اجازت مانگتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ آرٹیکل 62, 63 کے تحت وزیراعظم کو نااہل کیا جائے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قطری خط جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا، وزیراعظم نے پاکستان سے پیسے کما کر بیرون ملک اپنے بیوی بچوں کو پراپرٹیز خرید کر دیں، لندن فلیٹس کی خریداری میں کالا دھن استعمال ہوا، ہل میٹل کے منافع کا 88 فیصد نواز شریف کو مل رہا ہے، وزیراعظم کے پاس آخری دن ہے کہ استعفیٰ دینگے یا نا اہل ہونا پسند کریں گےلیکن اب ایسا لگتا ہے کہ استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ برٹشن ورجن آئی لینڈ کی رپورٹ کے مطابق ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینیفیشل اونرہیں، انہیں اب فوجداری مقدمات کا سامنا ہے اور 10 سال کی نااہلی اور 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، صحافیوں کی عالمی انجمن آئی سی آئی جے نے جو کہا تھا وہی نتائج جے آئی ٹی نے دیے، ہل میٹل سمیت 10 کمپنیز کو کالا دھن سفید کرنے کیلیے استعمال کیاگیا اور حسین نوازنے ہل میٹل سے نوازشریف کوایک ارب سے زیادہ رقم بھیجی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved