Jul 17, 2017 08:07 pm
views : 695
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 185 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 185پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس185پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 44523 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔