Jul 18, 2017 01:42 pm
views : 699
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 618 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،618پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روز منگل کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس618پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ45141پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر312کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،66کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔