کراچی، آن لائن کار سروس کے کیپٹن اور وینڈرز کا احتجاج
نجی کار سروس کے وینڈرز اور کیپٹنز نے کراچی پریس کلب کے باہر کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج
تھے،اس موقع پر مظاہرین ی جانب سے کمپنی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انکے بونس بھی روک رکھے ہیں جبکہ حاصل ہونے
والے منافع میں بھی کمپنی انہیں انکاصحیح حصہ نہیں دے رہی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن اور
وینڈر نے نعمان نے کہا کہ کمپنی سواریوں سے ذیادہ منافع لے رہی ہے جبکہ
گاڑیوں کے مالکان کو انکا منافع کم دے رہی ہے،کار سروس نے ہمارے بونس بھی
روک رکھے ہیں۔
ایک اور وینڈرارسلان نے کہاکہ اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے احتجاج کا دائرہ
کارمزید وسیع کیا جائے گاجبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت سے بھی اس
سلسلے میں رابطہ کیا جائے گا۔