Jul 18, 2017 03:40 pm
views : 628
Location : Different Places
Quetta- Traffic Police Crack Down against Mobile Phone use during Driving
کوئٹہ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے شہری اب ہو جائیں ہوشیار ، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن شروع
کوئٹہ میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے شہری اب ہو جائیں
ہوشیار ، کیوں کہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی پاسداری کرانے کی ٹھان لی، شہر
میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر ہے مکمل پابندی اب جو بھی ڈرائیونگ کے
دوران موبائل فون کا استعمال کریگا وہ جرمانے سے بچ نہیں سکتا۔
اس موقع پرجرمانہ زدہ شہری نے بھی پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا
کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہی حادثات کا سبب بنتا ہے۔
ٹریفک پو لیس اہلکار نے کہاپولیس کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے
استعمال کے ساتھ غیر نمونہ نمبر لپیٹ اور کالی شیشے والی کاڈیوں کے خلاف
بھی بھر پور کریک ڈاون جاری ہے ۔