Jul 18, 2017 04:20 pm
views : 576
Location : Lahore High Court
Lahore- PPP Leader Aitzaz Ahsan Media Talk
لاہور، سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ تسلیم کرنے کی پابند نہیں، اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی
کی رپورٹ تسلیم کرنے کی پابند نہیں لیکن رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف
تمام حقائق سامنے آچکے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ
نوازشریف بطور وزیر اعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں ، مریم
نواز خود پر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کرسکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ وہ ٹیکس ادا کرتے
ہیں، اب کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، نواز شریف کی نااہلی کے
امکانات واضح ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ حسن اور حسین نواز کی
آمدنی میں جس طرح اضافہ ہوا وہ جے آئی ٹی نے بتا دیا ہے، جے آئی ٹی کی
رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے۔
پی پی پی رہنما کا ک
مزیدہنا تھا کہ نوازشریف بطور وزیراعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے
رہے ہیں، انہوں نے بڑی منصوبہ بندی سے دھاندلی اور بدعنوانی کی، لیکن جے
آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں تاہم
سپریم کورٹ رپورٹ کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں۔