Jul 18, 2017 05:01 pm
views : 606
Location : Orangi Town No 9
Karachi- PSP Worker Funeral Prayer, Syed Mustafa Kamal Media Talk
کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماندیم مولانا کی نماز جنازہ اداکردی گئی
کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وڈسٹرکٹ ممبر ویسٹ عبدالمجیدبھائی عرف
ندیم مولانا کی نماز جناز اداکردی گئی۔نماز جنازہ جامع مسجد بنارس اورنگی
ٹاؤن نمبر9 میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی
قیادت، اہل علاقہ کی بڑی تعداد اور چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی
کمال اور صدر پا ک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی نے شرکت کی۔بعدازاں ندیم
مولانا کو تد فین کے لئے اورنگی ٹاؤن نمبر 8 قبرستان لے جایاگیا جہا ں
ان کو سپردخاک کیا گیا۔
اس موقع پر چیئر مین پا ک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندؤں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا الطاف حسین ایک ایسا بزدل قاتل اور
سانپ ہے جو اپنے بچے کھا رہا ہے،وہاں رہ کر بھی الطاف اپنے لوگوں کو مار
رہا ہے۔یہ کسی شرابی کے لئے پیسے جمع کرنے کے پیچھے نہیں مارے گئے۔
سید مصطفی کمال نے کہا کیا مارنے والے نہیں مارے گے؟ضرور مریں گے،ہم نے ایک
دکان تک بند نہیں کرائی نہ ایک پتھر تک اٹھایا ہے۔میں اپنے نوجوانوان کے
ہاتھوں میں ہتھیار نہیں دیا۔الطاف حسین 22 اگست کو مر گیا تھا۔جس نے ایم
کیو ایم کو اٹھایا اس نے الطاف حسین کو زندہ کر دیا۔
چیئر مین پا ک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے مزید کہاایم کیو ایم کے میئر
الطاف حسین کو پیسے بھیج رہا ہے،الطاف حسین کو فاروق ستار اینڈ کمپنی نے
زندہ کیا ہے۔الطاف حسین قاتل ہے ، مارنے کا درس وہی دے رہا ہے۔جن جن لوگوں
کا نام ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے جڑا ہے ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں
،جو لوگ قتل میں ملوث ہیں انہیں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزندیم مولانا اور راشد لال اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال
کے نزدیک اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں
نے قریب سے ان پر فائرنگ کی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ انہیں انتہائی
زخمی حالت میں پہلے قطر اسپتال پھر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا لیکن
فوری طبی امداد اور ڈاکٹروں کے غفلت کی وجہ سے ندیم مولانا شہید ہو گئے ہیں
جبکہ راشد لال موت اور زندگی کی کشمکش میں ضیا الدین اسپتال میں انتہائی
نگہداشت میں زیر علاج تھے۔ بعدازں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں
بحق ہوگئے۔