Jul 18, 2017 05:42 pm
views : 578
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Molana Fazal ur Rehman
اسلام آباد ، وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام
(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات
کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور پاناما کیس سے متعلق امور
پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے امور
زیر غور آئے جب کہ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی بھرپور
حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔