Jul 18, 2017 05:53 pm
views : 588
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 1113 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1113پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس1113پوائنٹس کے
اضافے کے بعد45636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 66کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔