کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لنک روڈ پر واقع ایجوکیشن سٹی پر اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لنک روڈ پر واقع ایجوکیشن سٹی پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، پرنسپل سیکٹری سہیل راجپوت، سندھ
بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابرار شیخ اور آغا خان فاؤنڈیشن کے نمائندوں
ک نے شرکت کی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ نے کہا کے فور کی صف بندی کے باعث آغا خان یونیورسٹی کا ایک ٹکڑہ
متاثر ہورہا ہے جس کے لیے متبادل زمین دی جائے گی،آغا خان یونیورسٹی اچھا
کام کر رہی ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا ہم ایجوکیشن سٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔