Jul 18, 2017 06:25 pm
views : 630
Location : DG Health Office
Peshawar- Additional DG Health Dr. Javed Parvez Press Conference
پشاور، سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے، ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ
ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر جاوید پرویز نے کہا سہ ماہی رپورٹ کے مطابق
سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے،کم وزن کے بچوں کو بچانا
انتہائی مشکل ہے اس کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے ۔
پشاور میں ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر جاوید پرویز نے پر یس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ پیش کی جس میں صوبے کے محکمہ صحت نے سال کے پہلے
سہ ماہی کے دوران 1519 ہسپتالوں اور صحت مراکز سے 43 بیماروں سے متعلق جمع
کئے اعداد وشمار پیش کئے جس میں سینے کی بیماری کا تناسب پندرہ فیصد تھا
تین ماہ کے دوران اٹھ لاکھ لوگوں کا اس سہ ماہی میں علاج کیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر جاوید پرویز کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ
سالوں میں سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے جس کا مطلب لوگوں کا
سرکاری ہسپتالوں پر اعتما د ہے ۔ اڑھائی کلو سے کم بچہ پیدا ہو تو اس کا
بچنا مشکل ہوتا ہے اور حکومت اس حوالے سے ٹھو س اقدامات کر رہی ہیں تاکہ اس
پر قابو پاسکیں ۔