Jul 18, 2017 06:59 pm
views : 608
Location : District Assembly
Peshawar- District Nazim Muhammad Asim Khan Press Conference
پشاور،ضلعی حکومت نے اداروں میں گڈ گورننس اور شفافیت لانے کی کوشش کی، ضلعی ناظم محمد عاصم
ضلعی ناظم محمد عاصم نے کہا کہ ضلعی حکومت نے اداروں میں گڈ گورننس اور
شفافیت لانے کی کوشش کی۔ضلعی حکومت نے ڈبلیوایس ایس پی کو صفائی کی مد میں 3
کروڑ روپے دئیے۔
ڈسٹرکٹ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی ناظم محمد عاصم خان کا کہنا
تھا کے بلدیاتی نظام لانے والا ایک ڈکٹیٹر تھا جب سے ضلعی حکومت سنبھالی
اداروں میں گوڈ گورننس لانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مضافاتی علاقوں کے اسپتالوں میں لوڈشیڈنگ مسئلے کے پیش
نظر ان کو سولارائز کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ صفائی کی مد میں ڈبلیو ایس
ایس پی کو 3 کروڑ روپے دئے گئے ہیں۔
ضلعی ناظم محمد عاصم کا مزید کہنا تھا کے پرائمری اسکولوں میں فرنیچر کے
لئے 4 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ پشاور کے لوگوں کے لئے اسپرنگ فیسٹول
بھی منعقد کروایا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ حیات آباد میں فوڈ اسٹریٹ بھی
قائم کر دی گئی۔